QR CodeQR Code

بجلی کی لوڈشیڈنگ، کراچی میں پانی کے بڑے بحران کا خطرہ

10 Jul 2016 19:32

اسلام ٹائمز: گھارو اور دھابیجی اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے کے وجہ سے 72 انچ قطر کی پانی کی لائن پھٹ گئی، پپری پمپمنگ اسٹیشن پر بھی بجلی کی فراہمی بند ہے، کراچی کو ایک کروڑ 65 لاکھ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکا ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ کے الیکٹرک نے بریک ڈاؤن نہ کرنے کا وعدہ نہیں نبھایا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کو پانی فراہم کرنے والی 72 قطر انچ کی پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح 6 بج کر 40 منٹ پر پر گھارو اور دھابیجی اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے کے وجہ سے 72 انچ قطر کی پانی کی لائن پھٹ گئی۔ ایکسیئن دھابیجی پمپنگ اسٹٰیشن کے مطابق لائن کی مرمت میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ پپری پمپمنگ اسٹیشن پر بھی بجلی کی فراہمی بند ہے۔ پمپنگ اسٹیشن پر 6 گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہیں ہو سکی ہے۔ واٹر بورڈ کے مطابق کراچی کو ایک کروڑ 65 لاکھ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکا ہے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے صورتحال سے وزیراعلیٰ سندھ، وزیر بلدیات اور کمشنر کراچی کو آگاہ کر دیا ہے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے بریک ڈاؤن نہ کرنے کا وعدہ نہیں نبھایا۔ اس موقع پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے پمپنگ اسٹیشنوں پر متواتر بریک ڈاؤن پر کے الیکٹرک سے شدید احتجاج بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 551669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/551669/بجلی-کی-لوڈشیڈنگ-کراچی-میں-پانی-کے-بڑے-بحران-کا-خطرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org