0
Sunday 10 Jul 2016 23:14

ڈی آئی خان احتجاجی دھرنے کے ثمرات، ناکہ بندی پر فوجی اہلکار تعینات

ڈی آئی خان احتجاجی دھرنے کے ثمرات، ناکہ بندی پر فوجی اہلکار تعینات
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوانوں نے بھی پوزیشنز سنبھال لی ہیں۔ عید الفطر پر ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اہل تشیع کی جانب سے دیئے گئے دھرنے میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا تھا کہ شہر میں سکیورٹی کا نظم و نسق پاک فوج کے سپرد کیا جائے اور ڈیرہ میں بھی ضرب عضب شروع کیا جائے۔ اس احتجاجی مظاہرے کی نمائندہ کمیٹی سے مذاکرات میں اعلٰی فوجی افسران نے مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دھانی کرائی تھی، چنانچہ اس سے اگلے ہی دن پاک فوج نے شہر بھر میں وقفے وقفے سے قائم مختلف ناکوں پر پولیس کے ساتھ ساتھ پوزیشنز سنبھال لی ہیں۔ پولیس ذرایع کے مطابق ڈیرہ کے تمام تھانہ جات کی پولیس نفری لائن حاضر کر دی گئی ہے۔ وہاں سے پاک آرمی انہیں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خودتعینات کرے گی۔ ان کے ساتھ آرمی کے 2 جوان بھی ڈیوٹی پر معمور ھونگے۔ ناکوں پر چیک اینڈ بیلنس کا نظام آرمی کے سپرد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی زیادہ تر نفری شہریوں کے تحفظ کیلئے استعمال ہوگی جبکہ تھانہ جات میں ایس ایچ او گن مین اور محرر موجود ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 551704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش