QR CodeQR Code

امریکہ اتنا منقسم نہیں جتنا کچھ لوگ تاثر دے رہے ہیں، اوباما

10 Jul 2016 22:59

اسلام ٹائمز: امریکی صدر نے کہا کہ ڈیلاس حملہ آور سیاہ فاموں کا نمائندہ نہیں، جیسا کہ پچھلے برس چارلسٹن میں افریقی امریکنوں کے تاریخی گرجا گھر پر حملہ کرنے والا فرد سفید فاموں کی نمائندگی نہیں کرتا، جس نے لوگوں کو ہلاک کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما نے ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بیشک یہ ہفتہ دکھ بھرا رہا ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ جتنا کچھ لوگ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں، امریکہ اتنا منقسم نہیں ہے‘‘۔ اُنھوں نے ڈیلاس کے حملہ آور کو ’’عقل سے فارغ شخص‘‘ قرار دیا، جو امریکنوں کی نمائندگی نہیں کرتا۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ اُن کے حملے کے محرک کا پتہ لگانا مشکل ہے، یہ کہتے ہوئے کہ ’’کسی طور پر بھی وہ زیادہ تر امریکیوں کی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتا‘‘۔ صدر اوباما نے کہا کہ ڈیلاس حملہ آور سیاہ فاموں کا نمائندہ نہیں، جیسا کہ پچھلے برس چارلسٹن میں افریقی امریکنوں کے تاریخی گرجا گھر پر حملہ کرنے والا فرد سفید فاموں کی نمائندگی نہیں کرتا، جس نے لوگوں کو ہلاک کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 551710

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/551710/امریکہ-اتنا-منقسم-نہیں-جتنا-کچھ-لوگ-تاثر-دے-رہے-ہیں-اوباما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org