0
Thursday 17 Feb 2011 09:54

حکومت ریمنڈ ڈیوس کو امریکہ کے حوالے کرنے سے قبل قوم کی غیرت کو ملحوظ خاطر رکھے، سینیٹر طلحہ محمود

حکومت ریمنڈ ڈیوس کو امریکہ کے حوالے کرنے سے قبل قوم کی غیرت کو ملحوظ خاطر رکھے، سینیٹر طلحہ محمود
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کو چھوڑ دینے کا مطلب پاکستان میں موجود ہزاروں مسلح امریکیوں کو پاکستانیوں کے قتل کا لائسنس جاری کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کا مطالبہ کرنے سے قبل ڈاکڑ عافیہ صدیقی کو رہا کرے جو  بے گناہ ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے پاس آج امریکہ کی غلامی سے آزادی کا وقت ہے اگر امریکہ کے شکنجے سے جان چھوٹ گئی تو پاکستان ترقی کرے گا۔ طلحہ محمود نے یہ بھی کہا کہ سینیٹر جان کیری اُن سے ملاقات کریں۔ اُنہوں نے مزید کہا، کہ ڈاکڑ عافیہ صدیقی اور ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر کمیٹی کا ہنگامی اجلاس سوموار کو طلب کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 55178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش