0
Monday 11 Jul 2016 20:03

پاکستان علما کونسل نے 15 جولائی کو ملک گیر یوم تحفظ حرمین شریفین منانے کا اعلان کر دیا

پاکستان علما کونسل نے 15 جولائی کو ملک گیر یوم تحفظ حرمین شریفین منانے کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کہتے ہیں کہ سعودی عرب میں دہشتگردی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، 15 جولائی کو ملک بھر میں یوم تحفظ حرمین الشریفین منایا جائے گا۔ لاہور پریس کلب میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے سعودی عرب میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں صاحبزادہ زاہد ٘محمود قاسمی، مولانا غلام اللہ خان، مولانا سردار احمد خان لغاری، پیر محفوظ مشہدی، مولانا غلام اکبر ساقی، مولانا محمد ایوب صفدر، مولانا عبدالحمید وٹو، مولانا محمد طیب اور مولانا محمد عبداللہ سمیت جماعتوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین حرمین الشریفین کے تحفظ اور سلامتی کیلئے حکومت پاکستان سے سعودی حکومت کیساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 14 جولائی کو اسلام آباد میں مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کا نمائندہ اجلاس بلایا جائے گا تا کہ سعودی عرب کی موجودہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 551911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش