0
Monday 11 Jul 2016 22:58

سعودی عرب کا اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنا امت مسلمہ کیساتھ غداری ہوگی، انعام الحق قادری

سعودی عرب کا اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنا امت مسلمہ کیساتھ غداری ہوگی، انعام الحق قادری
محمد انعام الحق قادری پاکستان سنی تحریک خیبر پختونخوا کے سربراہ ہیں، آپ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور درویش صفت شخصیت کے مالک ہیں، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آپ ایک ملکی سطح کی جماعت کے صوبائی سربراہ ہونے کے باوجود پشاور شہر میں واقع ایک چھوٹے اور بوسیدہ سے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔ قادری صاحب فرقہ پرستی اور شدت پسندی کیخلاف ہمیشہ ببانگ دہل بولتے ہیں اور فرقہ پرست جماعتوں کے لئے کسی قسم کا نرم گوشہ نہیں رکھتے، تاہم اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے جناب انعام الحق قادری کیساتھ ایک انٹرویو کا اہتمام کیا، جو قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔ (ادارہ)

اسلام ٹائمز: قادری صاحب اس وقت کے پی کے میں امن و امان کی کیا صورتحال ہے۔؟
انعام الحق قادری:
دیکھیں۔ یہ صوبہ دہشتگردوں کے زیر عتاب رہا ہے، بہت عرصہ سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ یہاں حقیقی معنوں میں فوجی آپریشن ہو، دہشتگردوں اور ان کے سپورٹرز کیخلاف کارروائی کی جائے، حکومت کو تو ہم اس کا کریڈٹ نہیں دیتے، البتہ فوج نے ضرب عضب شروع کرکے ملک میں امن قائم کیا ہے۔

اسلام ٹائمز: آپ سمجھتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر درست عملدرآمد ہو رہا ہے۔؟
انعام الحق قادری:
اگر اس پر ٹھیک عمل ہوتا تو آج یہاں مکمل امن قائم ہوچکا ہوتا، مگر ہماری بدقسمتی رہی ہے کہ یہاں کچھ ایسے لوگ ہیں جو امن قائم نہیں ہونے دینا چاہتے۔

اسلام ٹائمز: پانامہ لیکس پر سنی تحریک کا کیا موقف ہے۔؟
انعام الحق قادری:
کرپشن کو کون محب وطن سپورٹ کرے گا، جہاں وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات لگیں وہاں ملک کا اللہ حافظ ہے۔

اسلام ٹائمز: اگر کوئی حکومت مخالف تحریک چلی تو کیا آپ کی جماعت اس کا ساتھ دے گی۔؟
انعام الحق قادری:
یہ فیصلہ تو مرکزی قیادت کرے گی، لیکن قوم کیلئے جو بھی قدم اٹھانا پڑا تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اسلام ٹائمز: ایدھی صاحب اللہ کو پیارے ہو گئے، ان کے بارے میں کیا کہیں گے۔؟
انعام الحق قادری:
عبد الستار ایدھی کی خدمات نے احترام انسانیت کو زندہ کیا، وہ ایک عظیم انسان تھے، ان کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ ایدھی کی خدمات کا بدل کوئی نہیں دے سکتا۔ انسانیت کی خدمت کا عظیم مشن جاری رکھنے کیلئے مزید ایدھی پیدا کرنا ہوں گے۔ جو لوگ ایدھی کی خدمات کے بدلے نوبل اور آسکر ایوارڈ کی باتیں کر رہے ہیں انہیں یاد رکھنا چا ہئے کہ ان کی خد مات کے سامنے ایسے ایوارڈز کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انسانیت کا رشتہ اور احترام سمجھنے والے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ایدھی ان میں سے ایک تھے۔

اسلام ٹائمز: سننے میں آرہا ہے کہ سعودی عرب اور مصر اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے جارہے ہیں۔؟
انعام الحق قادری:
اگر ایسا ہوا تو یہ امت مسلمہ کیساتھ غداری ہوگی، خاص طور پر سعودی عرب کو اس حوالے سے احتیاط کرنا چاہیئے، امت مسلمہ اس کو برداشت نہیں کرے گی۔

اسلام ٹائمز: سعودی عرب نے اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کئے تو پاکستانی عوام کا کیا ردعمل ہوگا۔؟
انعام الحق قادری:
سب جانتے ہیں کہ سعودی حکمرانوں کا ماضی کیسا رہا ہے، انہوں نے ہمیشہ افسوسناک پالیسیاں بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 551945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش