0
Monday 11 Jul 2016 23:25

جنوبی سوڈان میں صدر اور نائب صدر کی حامی فورسز میں جھڑپیں، 200 سے زائد اہلکار ہلاک

جنوبی سوڈان میں صدر اور نائب صدر کی حامی فورسز میں جھڑپیں، 200 سے زائد اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ جنوبی سوڈان کی آزادی کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر صدر اور نائب صدر کی حامی فورسز کے درمیان 3 روز قبل شروع ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان کی آزادی کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر متحارب سیکیورٹی فورسز کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے اور ملک کا دارالحکومت میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے، فسادات اس وقت شروع ہوئے جب جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر اور نائب صدر ریک مچار کی حامی فورسز نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی، جھڑپوں میں گن شپ ہیلی کاپٹرز، ٹینک اور میزائلوں کا آزادانہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ سوڈان میں تعینات اقوام متحدہ کی ترجمان نے فسادات کا ذمہ دار صدر اور نائب صدر کو قراد دیتے ہوئے کہا کہ کشیدہ حالات کے باعث سیکڑوں افراد ہمارے پاس پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب سلامتی کونسل نے بھی جنوی سوڈان میں اقوام متحدہ کے دفاتر پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متحارب فریقین کو فوری طور پر جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 551948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش