0
Monday 11 Jul 2016 23:57

خیبر پختونخوا میں مون سون کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

خیبر پختونخوا میں مون سون کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہوگا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، سرکاری رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے اب تک بارشوں سے آٹھ سکیورٹی اہلکاروں سمیت پینتالیس افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوئے، سیلاب نے پچاس سے زائد گھروں کو ملیا میٹ کر دیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کارئیوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے 10 جولائی تک تیز بارشوں اور سیلاب سے 29 افراد لقمہ اجل بنے، بارشوں سے 25 افراد زخمی جبکہ 20 گھروں کو مکمل جبکہ 31 کو جزوی نقصان پہنچا، بارشوں سے سب سے زیادہ تباہی چترال میں ہوئی جہاں خواتیں، بچوں اور آٹھ سکیورٹی اہلکاروں سمیت 29 افراد سیلاب میں بہہ کر جاں بحق ہو ئے جن میں سے 19 کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں، چترال کے علاوہ کوہاٹ 7، مردان 4، مانسہرہ3، سوات اور ملاکنڈ میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا، دوسری جانب محمکہ موسمات نے خیبر پختونخوا اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے مزید سیلاب کاخدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 551955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش