QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ریمنڈ ڈیوس کی مبینہ رہائی کے خلاف جمعہ اور اتوار کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان

17 Feb 2011 12:50

اسلام ٹائمز:احتجاج کا فیصلہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ مرکزی کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں تمام بڑے شہروں میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکن ریمنڈ ڈیوس کی مبینہ رہائی کے خلاف پرامن احتجاج کریں گے


کراچی:اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے پاکستان بھر میں دو معصوم پاکستانی شہریوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث بلیک واٹر کے ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس کی مبینہ رہائی کے خلاف ہر جمعہ اور اتوار کے روز ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا۔ احتجاج کا فیصلہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ مرکزی کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں تمام بڑے شہروں میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکن ریمنڈ ڈیوس کی مبینہ رہائی کے خلاف پرامن احتجاج کریں گے، یہ اہم فیصلہ امریکہ کی جانب سے پاکستان پر ڈالے جانے دباؤ اور حکومت پاکستان کی اس حوالے سے مبہم پالیسی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا موقف ہے کہ دو معصوم شہریوں کے امریکی قاتل کے خلاف آئین پاکستان کے تحت پاکستان کی عدالتوں میں ہی کاروائی ہونی چاہیے جبکہ بعض سرکاری شخصیات کی جانب سے اس ضمن میں جاری ہونے والے بیان ابہام پیدا کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 55204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/55204/مجلس-وحدت-مسلمین-پاکستان-کا-ریمنڈ-ڈیوس-کی-مبینہ-رہائی-کے-خلاف-جمعہ-اور-اتوار-روز-ملک-گیر-احتجاج-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org