0
Tuesday 12 Jul 2016 17:20

قدس ریلی کے شرکاء کیخلاف مقدمات کوہاٹ انتظامیہ کی اسرائیل دوستی ہے، حمید امامی

قدس ریلی کے شرکاء کیخلاف مقدمات کوہاٹ انتظامیہ کی اسرائیل دوستی ہے، حمید امامی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے کہا کہ کوہاٹ انتظامیہ نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ یوم القدس کے شرکاء کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی ہے۔ قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فسلطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پوری دینا کی طرح کوہاٹ شہر میں بھی نماز جمعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف ایک احتجاجی ریلی منعقد کی گئی۔ پوری دنیا کی طرح پاکستان کے شہروں قصبوں میں یہ دن بطور احتجاج منایا جاتا ہے لیکن کوہاٹ شہر کی بے حس انتظامیہ نے اسرائیل کے ساتھ ہمدردی کر تے ہوئے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر آیف آئی آر درج کر دی۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان اور پوری ملت جعفریہ اس بہیمانہ کاروائی کی پر زور مذمت کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 552042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش