0
Tuesday 12 Jul 2016 18:09

بھارتی فوج کی گولیاں کشمیریوں کے جذبہ حُریّت کو ٹھنڈا نہیں کر سکتیں، اشرف آصف جلالی

بھارتی فوج کی گولیاں کشمیریوں کے جذبہ حُریّت کو ٹھنڈا نہیں کر سکتیں، اشرف آصف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کشمیر میں قتل و غارت گیری پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی گولیاں کشمیریوں کے جذبہ حُریّت کو ٹھنڈا نہیں کر سکتیں، کشمیری مسلمانوں نے بھارتی جبر و استبداد کے پنجے توڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ شہادتیں اور نظر بندیاں تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتیں، سفّاک بھارت مقبوضہ وادی میں موجود مسلم اکثریت کو گولیوں کے ذریعے اقلّیت میں بدلنا چاہتا ہے، کشمیریوں کے تڑپتے لاشے بے حس عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہے ہیں، نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز نے مصائب کے پہاڑ ڈھا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے پاگل پن نے پھر ایک بار کشمیر کو خون آلود کر دیا ہے، اقوام متحدہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، مسلم برادری کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا بھرپور دفاع کرے، بھارت یاد رکھے اسے ایک دن کشمیر سے اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرنا پڑے گا اور کشمیریوں کا لہو رنگ لائے گا۔
خبر کا کوڈ : 552091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش