QR CodeQR Code

کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف لاہور میں جمعیت اہلحدیث کا احتجاجی مظاہرہ

12 Jul 2016 18:38

اسلام ٹائمز: حافظ بابر فاروق نے بھارتی فوج کے مظالم کا سامنا کرنیوالے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس پر کسی طور بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیر کے مسئلہ کو حل کروانے کیلئے اقوام متحدہ میں ایک بار پھر زور و شور سے مسئلہ اٹھائے اور کشمیریوں کے قتل عام کیخلاف عالمی رائے عامہ ہموار کرے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمیعت اہلحدیث کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف لاہور میں راوی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ اس موقع پر شہدائے کشمیر کی غائبانہ نمازجنازہ بھی ادا کی گئی۔ کشمیر میں حالیہ بھارتی مظالم اور قتل عام کیخلاف جمیعت اہلحدیث لاہور کی جانب سے راوی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت مرکزی رہنما جمیعت اہلحدیث حافظ بابر فارق رحیمی نے کی۔ اس موقع پر بھارت کا پرچم بھی نذر آتش کیا گیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے درج تھے۔ حافظ بابر فاروق نے بھارتی فوج کے مظالم کا سامنا کرنیوالے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس پر کسی طور بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیر کے مسئلہ کو حل کروانے کیلئے اقوام متحدہ میں ایک بار پھر زور و شور سے مسئلہ اٹھائے اور کشمیریوں کے قتل عام کیخلاف عالمی رائے عامہ ہموار کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں مزید اپنی فوج بڑھا دی ہے جس کا مقصد بے گناہ اور نہتے شہریوں کا قتل عام ہے اس پر خاموشی گناہ کبیرہ ہے، نواز شریف اب مودی سے رابطہ کریں اور کشمیر میں قیام امن سمیت آزادی کے حوالے سے بات کریں۔


خبر کا کوڈ: 552099

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/552099/کشمیر-میں-بھارتی-جارحیت-کیخلاف-لاہور-جمعیت-اہلحدیث-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org