QR CodeQR Code

امریکا قیام امن کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے ،سعودی وزیر خارجہ

24 May 2009 09:02

سعودی وزیر خارجہ پرنس سعودالفیصل نے امریکا پر زور دیا ہے کہ مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ جامع امن معاہدے پر دستخط کر دے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بات انھوں نے دمشق میں اسلامی تنظیم کانفرنس کے وزرائے


دمشق:سعودی وزیر خارجہ پرنس سعودالفیصل نے امریکا پر زور دیا ہے کہ مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ جامع امن معاہدے پر دستخط کر دے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بات انھوں نے دمشق میں اسلامی تنظیم کانفرنس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہی۔سعودی وزیر خارجہ پرنس سعود الفیصل نے امریکا پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطی میں مستقل قیام امن، اسرائیلی اور فلسطین کے درمیان موجود تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے اسرائیل کو جامع امن معاہدے پر رضامند کرے۔بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے عرب ممالک خصوصاً فلسطینیوں سے کہا کہ وہ اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔انھوں نے غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کو رکوانے میں عرب لیگ کے کردار کو بھی سراہا۔


خبر کا کوڈ: 5521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/5521/امریکا-قیام-امن-کیلئے-اسرائیل-پر-دباؤ-ڈالے-سعودی-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org