QR CodeQR Code

بھارت بنگلہ دیش اور مقبوضہ کشمیر میں تمام تر سازشیں پاکستان کو زیر کرنے کے لیے کر رہاہے، لیاقت بلوچ

12 Jul 2016 19:38

اسلام ٹائمز: ملتان سے جاری بیان کے مطابق جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اقوام متحدہ میں ازسر نو کام کیا جائے اور خصوصاً اہم ترین ممالک میں فعال سفارت کاری کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ برہان مظفروانی کی شہادت انشاء اللہ آزادیٔ کشمیر اور بھارتی غلامی کی زنجیریں توڑنے کا پیش خیمہ بنے گی۔ کشمیری عوام آزادی اور حق خود ادادیت کے لیے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔ پاکیزہ خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم، انسانی قتل عام اور بدترین تشدد کی انتہا کر دی ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارت سے بے بنیاد اور بے جا توقعات نہ رکھے۔ بھارت بنگلہ دیش اور مقبوضہ کشمیر میں تمام تر سازشیں پاکستان کو زیر کرنے کے لیے کر رہا ہے۔ عالمی اداروں اور سفارتی محاز پر کشمیریوں پر بھارتی سفاکی بے نقاب کی جائے۔ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اقوام متحدہ میں ازسرنو کام کیا جائے اور خصوصاً اہم ترین ممالک میں فعال سفارت کاری کی جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 15 جولائی کو ملک بھر میں کشمیری شہدا، خصوصاً کمانڈر برہان مظفر وانی شہید کی غائبانہ نماز جنازہ اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہر ے کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 552109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/552109/بھارت-بنگلہ-دیش-اور-مقبوضہ-کشمیر-میں-تمام-تر-سازشیں-پاکستان-کو-زیر-کرنے-کے-لیے-کر-رہاہے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org