QR CodeQR Code

کرپشن نے ملکی اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے جس کا خاتمہ کئے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے، اسداللہ بھٹو

12 Jul 2016 22:40

اسلام ٹائمز: جیکب آباد میں منعقدہ عید ملن پارٹی سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اگر اسلامی حکومت ہوتی تو امن اور انصاف عوام کی دھلیز پر ملتا، ضرورت اس بات کی ہے کہ آئندہ الیکشن میں ٹیکس چوروں اور دولت کے پجاریوں کو مسترد کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ کرپشن نے ملکی اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے جس کا خاتمہ کئے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے۔ ٹھل ضلع جیکب آباد کے مقامی ہال میں سماجی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ کی جانب سے یتیم اور بے سہارا بچوں اور معززین شہر کے اعزاز میں منعقدہ عید ملن پارٹی سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے اسداللہ بھٹو نے مزید کہا کہ اسلامی اور کرپشن فری پاکستان کے سوا پرامن، خوشحال اور ایک فلاحی ریاست کے قیام کا بانی پاکستان قائداعظم ؒ کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، چھوٹے اور انفرادی چوروں کو تو پکڑا جاتا ہے لیکن بڑے اور اجتماعی چور بڑے مزے سے عیاشیاں کرتے پھرتے ہیں جن کو کوئی کہنے والا نہیں، قومی احتساب بیورو بڑے چوروں کو قوم کے لیے نشان عبرت بنانے کی بجائے پلے بارگینگ کے نام پر کرپٹ لوگوں کو کھلی چھوٹ اور کرپشن کرنے کا مزید راستہ دکھاتا ہے، اس لئے عدل وانصاف بھرے معاشرے کے قیام کے لیئے ضروری ہے کہ غریب و امیر کے لیے قانون یکساں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی حکومت ہوتی تو امن اور انصاف عوام کی دھلیز پر ملتا، ضرورت اس بات کی ہے کہ آئندہ الیکشن میں ٹیکس چوروں اور دولت کے پجاریوں کو مسترد کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 552136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/552136/کرپشن-نے-ملکی-اداروں-کو-مفلوج-کر-کے-رکھ-دیا-ہے-جس-کا-خاتمہ-کئے-بغیر-ترقی-ناممکن-اسداللہ-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org