0
Tuesday 12 Jul 2016 23:44

بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ سے مظلوم کشمیریوں کی شہادت کی سخت مذمت کرتے ہیں، آئی ایس او کراچی

بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ سے مظلوم کشمیریوں کی شہادت کی سخت مذمت کرتے ہیں، آئی ایس او کراچی
اسام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر یاور عباس نے اپنے ایک بیان میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے مظالم جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 20 کشمیریوں کی شہادت اور حریت رہنماؤں کی گھروں میں نظر بندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرے، ایسے اقدامات کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت کے مطالبے سے روک نہیں سکتے۔ یاور عباس نے کہا کہ بھارتی فوج اپنی بربریت کے ذریعے کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے مطالبے سے دستبردار نہیں کروا سکتی، ایسی کارروائیاں کشمیری عوام کے حقوق سلب کرنے کے مترادف اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں، کشمیری قائدین اور شہریوں کا قتل بھارتی ظلم اور جارحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہا ہے۔ ظلم و ستم کے بیچ جانبداری ظالم کی طرفداری کے مترادف ہے اور خاموشی جابر کے ہی ہاتھ مضبوط کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 552145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش