QR CodeQR Code

خلیج فارس سے گذرنے والے امریکی بحری جہازوں پر گہری نظر ہے، علی رضا تنگسیری

12 Jul 2016 14:40

اسلام ٹائمز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے نائب سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم خلیج فارس میں غیر ملکی بحری جنگی جہازوں اور خاص طور پر اسلامی انقلاب کے دشمن ملکوں بالخصوص بڑے شیطان امریکہ کے بحری جنگی جہازوں پر جو ہمارے لئے خطرہ اور پوری طرح شر اور فتنہ ہیں، گہری نظر رکھتے ہیں اور ہمارے دشمن بھی اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے نائب سربراہ علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ خلیج فارس سے گذرنے والے امریکی بحری جنگی جہازوں پر سپاہ پاسداران گہری نظر رکھتی ہے ۔ مغربی ذرائع ابلاغ بالخصوص رویٹرز کی اس خبر کے بعد کہ ایران کی سپاہ پاسداران کی پانچ جنگی کشتیوں نے خلیج فارس کے علاقے آبنائے ہرمز میں امریکہ کے ایک بحری جنگی جہاز پر قریب سے نظر رکھنے کے لئے اس کا پیچھا کیا ہے، سپاہ پاسداران کی بحریہ کے نائب سربراہ علی رضا تنگسیری نے کہا کہ سپاہ پاسداران کی جانب سے خلیج فارس میں غیر ملکی بحری جہازوں کی آمد و رفت پر نظر رکھنا کوئی نئی بات نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کام ہمیشہ اور چوبیس گھنٹے جاری رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پر جو ذمہ داری عائد کی گئی ہے، اس کے مطابق ہم خلیج فارس میں غیر ملکی بحری جنگی جہازوں اور خاص طور پر اسلامی انقلاب کے دشمن ملکوں بالخصوص بڑے شیطان امریکہ کے بحری جنگی جہازوں پر جو ہمارے لئے خطرہ اور پوری طرح شر اور فتنہ ہیں، گہری نظر رکھتے ہیں اور ہمارے دشمن بھی اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ سپاہ پاسداران کی بحریہ کے مذکورہ کمانڈر نے کہا کہ مغربی ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والی تازہ خبریں مغربی میڈیا کی غلط فہمی کا نتیجہ ہیں اور حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 552147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/552147/خلیج-فارس-سے-گذرنے-والے-امریکی-بحری-جہازوں-پر-گہری-نظر-ہے-علی-رضا-تنگسیری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org