QR CodeQR Code

حکومت سندھ کراچی کے ڈوبنے کا انتظار کر رہی ہے، حلیم عادل شیخ

13 Jul 2016 00:10

اسلام ٹائمز: کیماڑی ٹاؤن کے دورے کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ کراچی میں دس ہزار کے قریب بل بورڈ اور ہورڈنگ بورڈ بتائے جاتے ہیں، جو طوفانی بارشوں میں شہریوں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں، مون سون بارشوں سے بچانے کے لیے صوبائی انتظامی بے خبر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں معمول سے زیادہ بارشوں سے کراچی کو خطرہ لاحق ہے، کچرے سے بھرے برساتی نالے شہریوں کا جینا محال کردیں گے، عوام کو مشکلات میں چھوڑ کر حکومت اور انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ بیٹھی ہوئی ہے، شہر میں روزانہ بارہ ہزار ٹن کچرا ندی نالوں میں پھینکا جارہا ہے، کراچی میں بہت سی سرکاری اور یگر نجی عمارتیں نالوں پر قائم ہیں سرکار جب خود غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہو تو پھر روکے گا کون۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما سبحان علی ساحل، شاہ نواز جدون، یوسی 44 کے چیئرمین شجاعت علی خان، وائس چیئرمین عبداللہ جان، یوسی 45 کے حق نواز کے ہمراہ کیماڑی ٹاؤن کے دورے کے موقع پر کیا۔ حلیم عادل شیخ نے کیماڑی ٹاؤن کے مختلف مقامات پر دورے کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں کی اور ان کے مسائل معلوم کئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں دس ہزار کے قریب بل بورڈ اور ہورڈنگ بورڈ بتائے جاتے ہیں، جو طوفانی بارشوں میں شہریوں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں، مون سون بارشوں سے بچانے کے لیے صوبائی انتظامی بے خبر ہے، یہ لوگ شہر کے ڈوبنے کا انتظار کررہے ہیں، کراچی میں ندی نالوں کی صفائی کا انتظام ناقص ہے، تجاوزات کی بھرمار ہونے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 552152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/552152/حکومت-سندھ-کراچی-کے-ڈوبنے-کا-انتظار-کر-رہی-ہے-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org