0
Wednesday 13 Jul 2016 12:50

خیبر ایجنسی، انتظامیہ نے افغان مہاجرین کو علاقہ چھوڑنے کے احکامات جاری کردیئے

خیبر ایجنسی، انتظامیہ نے افغان مہاجرین کو علاقہ چھوڑنے کے احکامات جاری کردیئے
اسلام ٹائمز۔ فاٹا میں خیبر ایجنسی کی انتظامیہ نے افغان مہاجرین کو علاقہ چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے، اور اس سلسلے میں ان کے گھروں پر نشانات بھی لگا دیئے گئے ہیں، تاکہ انہیں مسمار کیا جاسکے۔ ملاگوری کے علاقے شیر برج ملک کلی میں رہائش پذیر افغان آباد کاروں کو پولیٹیکل انتطامیہ نے احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ وہ 14 جولائی تک ملاگوری کا علاقہ چھوڑدیں اور اس سلسلے میں خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے افغان مہاجرین کے گھروں پر چونے سے ضرب کے نشانات بھی لگائے ہیں، تاکہ ان گھروں کو بلڈوزکرنے میں آسانی ہو۔ انتظامیہ نے بلڈوزرز اور ٹریکٹروں کے مالکان سے رابطہ کیا ہے تاکہ ضرورت پیش آنے پر ان کی خدمات حاصل کئے جا سکیں۔ ملک کلی شیر برج میں رہائش پذیر ایک افغان مہاجر خانہ گل ماما نے بتایا کہ انہیں انتظامیہ سے اطلاع ملی ہے کہ وہ 14 جولائی 2016 تک اپنے اپنے گھر چھوڑ دیں اور اب انہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ کدھر جائیں گے جسکی وجہ سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ملاگوری کے علاقہ شیر برج میں 140 گھرانے 43 خاندان اور ایک ہزار سے زائد افغان مہاجرین رہائش پذیر ہیں جو کہ کئی دہائیوں سے یہاں پر رہتے ہیں اور ماربل، ٹرانسپورٹ و دیگر پیشوں سے وابسطہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 552279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش