QR CodeQR Code

دہشتگردوں کیخلاف پنجاب میں کارروائیاں جاری، 100 مارے گئے، 250 گرفتار ہیں، رانا ثناء اللہ

13 Jul 2016 13:18

اسلام ٹائمز: پنجاب کے وزیر قانون نے کہا ہے کہ اوکاڑہ میں مارے گئے دہشت گردوں کا ٹارگٹ کوئی مخصوص نہیں تھا۔ ان عناصر کی کارروائیوں سے عبادت گاہوں اور مارکیٹوں سمیت کچھ بھی محفوظ نہیں اور یہ ہر آسان ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان پنجاب میں ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، جس میں اب تک 100 کے قریب دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ 250 کے قریب پکڑے گئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اوکاڑہ میں مارے گئے دہشت گردوں کا ٹارگٹ کوئی مخصوص نہیں تھا۔ ان عناصر کی کارروائیوں سے عبادت گاہوں اور مارکیٹوں سمیت کچھ بھی محفوظ نہیں اور یہ ہر آسان ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ضرب عضب، نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیاں کی جا رہی ہیں اور ملک میں کافی حد تک دہشت گردی کے ناسور پر قابو پا لیا۔ ان کارروائیوں میں اب تک 100 کے قریب دہشت گرد مارے گئے جبکہ 250 کے قریب دہشت گرد پکڑے گئے لیکن جب تک افغانستان میں دہشت گردوں کے سیل موجود ہیں، خطرہ موجود رہے گا


خبر کا کوڈ: 552295

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/552295/دہشتگردوں-کیخلاف-پنجاب-میں-کارروائیاں-جاری-100-مارے-گئے-250-گرفتار-ہیں-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org