QR CodeQR Code

سوات، ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی

13 Jul 2016 13:43

اسلام ٹائمز: کالام کے علاقے مانکیال میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم پولیس وین کے قریب پھٹنے پانچ اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں بحرین کے سول ہسپتال میں علاج کی غرض سے منتقل کیا گیا ہے، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے سوات پولیس کے پانچ اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ کالام کے علاقہ مانکیال میں سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کالام جانیوالے پولیس وین پر پھٹ گیا، دھماکے سے 5 پولیس اہلکار امان اللہ، وحید اللہ، اشفاق، اعجاز اور جمال الدین زخمی ہوگئے۔ جنہیں بحرین سول اسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے کی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب عید کی چھٹیاں گزارنے کیلئے کالام جانیوالے اور واپس آنیوالے سیاحوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے، جس سے سیاحوں کیساتھ ساتھ مقامی لوگوں‌ کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 552306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/552306/سوات-ریموٹ-کنٹرول-بم-دھماکے-میں-پانچ-پولیس-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org