0
Wednesday 13 Jul 2016 23:12

ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب کو یمن کیخلاف جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے دیا

ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب کو یمن کیخلاف جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے دیا
اسلام ٹائمز۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ (Human Rights Watch) نے یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے اور یمن پر سعودی سربراہی میں اتحاد کی جانب سے انجام پانے والے ہوائی حملوں کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد نے یمن میں بڑی تعداد میں اقتصادی اور غیر فوجی مراکز کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔ اس تنظیم کے مطابق عرب اتحاد کے اکثر ہوائی حملے جنگی جرائم کا مصداق ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں یمن کے خلاف سعودی اتحاد کے ایسے 17 ہوائی حملوں کا ذکر کیا ہے، جو واضح طور پر جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ ان میں سے 13 ہوائی حملے غیر فوجی اقتصادی مراکز جیسے کارخانجات اور تجارتی مراکز و ڈپو، 1 حملہ زراعتی مرکز اور 2 حملے الیکٹرک پاور پلانٹس پر انجام پائے ہیں۔ ان حملوں میں 130 عام شہری جاں بحق جبکہ 171 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں آیا ہےکہ یمن میں غیر جانبدارانہ اور باوثوق تحقیقات نہ ہونے کے ناطے سعودی عرب اور اس کے اتحاد میں شامل دیگر ممالک کو چاہئے کہ وہ یمن کے خلاف اپنے ہوائی حملوں کے بارے میں آزادانہ اور بین الاقوامی تحقیقات کی اجازت دیں۔

ہیومن رائٹس واچ نے سعودی اتحاد کے ہوائی حملوں کا یمن کی معیشت پر انتہائی منفی اثرات ڈالنے سے متعلق اپنی شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ اس تنظیم کی رپورٹ میں آیا ہے کہ یمن کے کارخانوں اور غیر فوجی اقتصادی مراکز پر ہوائی حملوں سے یہ شدید پریشانی پیدا ہوچکی ہے کہ سعودی اتحاد جان بوجھ کر یمن کی معیشت اور صنعت کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ انسانی حقوق کی اس تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے خلاف ہوائی حملے بند ہونے تک اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے سعودی عرب کی رکنیت معطل کر دی جائے۔ اسی طرح اس تنظیم نے آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ گذشتہ سال جون میں بھی انسانی حقوق کی دو تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے سعودی عرب کی رکنیت ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان تنظیموں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یمن میں اپنے جنگی جرائم سے متعلق عدالتی کارروائی سے بچنے کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے سوء استفادہ کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 552446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش