0
Thursday 14 Jul 2016 12:43

اکیس جولائی (ن) لیگ کی فتح کا دن ہو گا، راجہ فاروق

اکیس جولائی (ن) لیگ کی فتح کا دن ہو گا، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ عوام کا جوش و جذبہ بتا رہا ہے کہ اکیس جولائی (ن) لیگ کی فتح کا دن ہو گا اور عوام اتنا مینڈیٹ دیں گے کہ اکیلے حکومت سازی کر سکیں گے۔ میرٹ کی بحالی، نوجوانوں کے ساتھ زیادتیوں کا ازالہ، ریاست کو اقتصادی طور پر خود کفالت کی منزل حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی آزادکشمیر میں حکومت قائم ہو۔ گذشتہ پانچ سالوں میں ریاست کو تجربہ گاہ بنا کر رکھا گیا۔ اہلیت و صلاحیت کی بجائے پسند نا پسند کی بنا پر فیصلے کیے جاتے رہے، لوگوں کا اداروں پر اعتماد ختم ہو گیا، کرپشن اور رشوت ستانی عروج پر پہنچ گئی جس سے عوام کا ریاست اور ریاستی اداروں سے اعتماد اٹھنے لگا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکوٹھی، ناگنی، کھائیگراں، موہڑہ صادق، سربن، ککیاں و دیگر مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ سعادت دانش، صاحبزاد ہ جمیل عرفان دانش، فرید خان، مرزا آصف، شمعون خان عرف میاں و دیگر بھی موجود تھے۔ راجہ فاروق خان نے کہا کہ پورے آزادکشمیر میں گذشتہ دس دنوں کے دوران ہزاروں افراد اور نمایاں شخصیات نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ہے جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ (ن) لیگ اس وقت سب سے بڑی ریاستی عوامی قوت بن چکی ہے۔ فاروق خان نے کہا کہ ہٹیاں بالا کے دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی سہولیات اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اولین ترجیح ہو گی۔ اقتدار میں آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) لائن آف کنٹرول سمیت دور دراز علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کرے گی۔ فاروق خان نے کہا کہ (ن) لیگ میں باغیرت سیاسی کارکنوں کے لیے بہت جگہ موجود ہے، میری ہر کارکن پر نظر ہے جو لوگ کام کر رہے ہیں وہ ہمارا اثاثہ ہیں، نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 552543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش