0
Thursday 14 Jul 2016 16:03

چیف جسٹس سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے خطے کی سڑکوں کی خستہ حالی کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے خطے کی سڑکوں کی خستہ حالی کا نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ سپریم ایپلٹ کورٹ کے چیف جج جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے گلگت سے براستہ استور، راما، ڈومیل، منی مرگ اور دیوسائی اسکردو کا دورہ کیا۔ دوران سفر چیف جج نے روڈ کی ناگفتہ بہ حالت کا سختی سے نوٹس لیا۔ استور، راما، ڈومیل، منی مرگ اور دیوسائی میں سالانہ کئی لاکھ سیاح آتے ہیں لیکن روڈ کی موجودہ حالت نہ صرف سیاحوں کی جان کے لئے خطرہ ہے بلکہ مقامی افراد کو بھی خاصی مشکلات لاحق ہیں۔ چیف جج نے اس بات کا بھی سختی سے نوٹس لیا کہ روڈ کی بحالی کے لئے کسی قسم کا کوئی کام جاری بھی نہیں تھا۔ مذکورہ بالا مقامات پر روڈ اور پلوں کی حالت پر کارروائی کرتے ہوئے چیف جج نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، سیکرٹری ورکس، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی، استور اور اسکردو، ڈپٹی کمشنر استور اور اسکردو اسسٹنٹ کمشنر شونٹر اور متعلقہ ٹھیکیداروں کو نوٹس جاری کردیئے اور ایک ہفتہ میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ مزیدبرآں چیف جج نے ڈائیریکٹر جنرل نیب کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کی ان سڑکوں پر گزشتہ 5 سالوں میں ہونے والے کام اور ان سے متعلق ٹھیکوں کی مکمل جانچ پڑتال کر کے جلد از جلد عدالت میں رپورٹ جمع کروائیں۔
خبر کا کوڈ : 552604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش