0
Thursday 14 Jul 2016 20:42

جماعت اسلامی کل پورے ملک میں یوم یکجہتی کشمیر منائے گی، کنور صدیق

جماعت اسلامی کل پورے ملک میں یوم یکجہتی کشمیر منائے گی، کنور صدیق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پنجاب 15 جولائی تا 31 جولائی2016 ء تک15 روزہ کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے تحریک آزادی کشمیر مہم چلا رہی ہے۔ جماعت اسلامی پنجاب ( جنوبی ) کے سیکرٹری اطلاعات کنور محمد صدیق نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے تحت لاہور، ملتان، بہاولپور سمیت تمام اضلاع میں مختلف پروگرامات منعقد کئے جائیں گے۔ 20 جولائی کو صوبائی ہیڈکوارٹر لاہور میں آل پارٹیز کشمیر کانفرنس ہوگی اس سے تمام طبقہ فکرکے لوگ، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما شریک ہونگے۔ مہم کے دوران صوبے بھر میں آزادی مارچ ریلیاں اور تحریک آزادی کیمپ لگائے جائیں گے۔ 15 جولائی جمعتہ المبارک کو پورے صوبے میں بھارتی ظلم وجبر، تشدد کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔ جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں علماء کرام مسئلہ کشمیر پر اظہار خیال کریں گے اور مذمتی قرار دادیں منظور کرائی جائیں گی، احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں ہونگیں۔ 31 جولائی کو مہم کے اختتام پر لاہور میں واہگہ بارڈرتک آزادی کشمیر مارچ ہوگا جس میں عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں اضلاع کے تحت آل پارٹیز تحریک آزادی کشمیر کیمپ، تحریک آزادی کشمیر مارچ، سیمینارز اور کنونشنز ہونگے۔ میڈیا اور سوشل میڈیا کا موثر استعمال کیا جائے۔ اسلامی جمعیت طلبہ، جے یو آئی یوتھ کے زیراہتمام موٹر سائیکل ریلیاں نکالی جائیں گی۔ کشمیر کے ایشوز پر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مل کر تحریک آزادی کشمیر فورمز منائے جائیں گے ان فورمز میں سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنمائوں کو شریک کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 552671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش