0
Thursday 14 Jul 2016 23:19

افغانستان میں امریکی فورسز 'تقریباً روزانہ طالبان کو نشانہ بنا رہی ہیں، جنرل نکولسن

افغانستان میں امریکی فورسز
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں امریکہ کے اعلیٰ ترین فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ نئے اختیارات ملنے کے بعد سے ان کی فورسز طالبان کے اہداف کو "تقریباً روزانہ" نشانہ بنا رہی ہیں، جس کا مقصد ملک سے عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کے خاتمے کی افغان حکومت کی کوششوں میں اعانت ہے۔ بگرام فضائی اڈے پر بات کرتے ہوئے جنرل جان نکولسن کا کہنا تھا کہ طالبان کے خلاف کارروائیوں میں افغان فورسز کی مدد کے لیے اب ان کے فوجی بہتر طور پر تیار ہیں اور وہ مختلف علاقوں میں یہ مشن انجام دے رہی ہیں۔ جنرل نکولسن نے یہ بات افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے پر آئے امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر کے ہمراہ آئے ہوئے صحافیوں سے گفتگو میں بتائی۔ قبل ازیں کابل میں کارٹر کا کہنا تھا کہ صدر براک اوباما کی طرف سے امریکی فورسز کو تفویض کیے جانے والے اضافی اختیارات سے امریکی اور افغان فورسز کو ان کی کارکردگی کو زیادہ موثر طریقے سے استعمال کرنے کی اجازت ملی ہے۔
خبر کا کوڈ : 552701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش