0
Friday 15 Jul 2016 01:43

ڈی آئی خان، ٹارگٹ کلنگ کے خلاف امن ریلی کا انعقاد

ڈی آئی خان، ٹارگٹ کلنگ کے خلاف امن ریلی کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف سول سوسائٹی کے زیراہتمام امن ریلی نکالی گئی، جس میں تاجروں، صحافیوں، سیاسی ورکروں اور دیگر شہریوں نے شرکت کی۔ چوگلہ سے شروع ہونے والی امن ریلی پریس کلب کے سامنے جاکر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ امن ریلی عیدالفطر سے پہلے تسلسل کیساتھ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور عید کے دن سید شاہد شیرازی کی ٹارگٹ کلنگ کے سانحہ کی مذمت میں نکالی گئی تھی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بعض لوگ اس طرح کے واقعات سے ڈی آئی خان میں شیعہ سنی فسادات پیدات کرنا چاہتے ہیں لیکن شیعہ سنی بھائی چارہ ہمیشہ قائم رہے گا اور دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔ شہریوں کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف اس اجتماعی کوشش کو سراہا گیا۔
خبر کا کوڈ : 552718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش