اسلام ٹائمز۔ نادرا کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے اور اس بار نیشنل رجسٹریشن اتھارٹی کے ادارے نے عبدالستار ایدھی کے خاندان میں 7 افغان شہریوں کو شامل کر دیا ہے۔ تفصلات کے مطابق نادرا نے مرحوم سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے خاندان میں 7 افغان شہریوں کو بھی شامل کر دیا ہے، جبکہ ایدھی صاحب کا خاندان 7 افراد پر ہی مشتمل تھا، جسے نادرا نے 14 افراد پر مشتمل کر دیا ہے۔ نادرا ریکارڈ کے مطابق عبدالستار کی ولدیت پر 7 افغانوں کو شناختی کارڈ جاری کئے گئے۔ ان میں سے 3 افغان پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک منتقل ہو چکے ہیں۔ عبدالستار ایدھی کے ورثا کی درخواست پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی۔