0
Friday 15 Jul 2016 21:21

ملتان، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف کچہری چوک میں احتجاجی مظاہرہ

ملتان، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف کچہری چوک میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ کے زیراہتمام کچہری چوک پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر بھارتی پرچم نذر آتش کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ کے ضلعی سینئر نائب صدر سہیل فراز نے کی۔ اس موقع پر شہریار اسلام، نوید اختر، محمد رضوان، رمضان اویسی، عادل اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی جتنی مذمت کی جا ئے وہ کم ہے اس سلسلے میں عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیئے۔ پوری پاکستانی قوم مظلوم بھارتیوں کے ساتھ ہے اور موجودہ حکومت کشمیریوں کی آزادی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 552862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش