QR CodeQR Code

ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر دباو تھ، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا انکشاف

17 Feb 2011 23:34

اسلام ٹائمز:وزیر اعلی نے کہا 29 جنوری کو وزیر داخلہ رحمان ملک نے انہیں فون کرکے بتایا کہ وفاقی حکومت ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنی دے رہی ہے اور صدر زرداری بھی یہی چاہتے ہیں


لاہور:اسلام ٹائمز۔پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر دباو، رحمان ملک نے فون کر کے کہا کہ امریکی شہری کو استثنی دے رہے ہیں، ہم کوئی دباو قبول نہیں کریں گے فیصلہ عدالت کرے گی۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے انکشاف کیا کہ29 جنوری کو وزیر داخلہ رحمان ملک نے انہیں فون کرکے بتایا کہ وفاقی حکومت ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنی دے رہی ہے اور صدر زرداری بھی یہی چاہتے ہیں، وزیر اعلی نے کہا کہ تین ہفتے ہوگئے وفاقی حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرسکی، انہوں نے کہا کہ اسلحہ لے کر چلنا اور نہتے لوگوں کو قتل کرنا سفارت کاری نہیں، شہباز شریف نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کیس میں امریکی صدر کا بیان اور سینیٹر جان کیری کی پاکستان آمد سے دباﺅ کا اندازہ لگا یا جا سکتا ہے، لیکن سب کو انصاف اور قانون کےلئے کھڑا ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 63 سال اغیار کی افیون کھاتے رہے ہیں جس کی سزا آج مل رہی ہے، شہباز شریف نے بتایا کہ 29 جنوری کی رات کو رحمن ملک نے فون کر کے کہا کہ وہ ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنی دے رہے ہیں۔ شہباز شریف نے بتایا کہ وفاق سے بھی ایک ذمہ دار شخص نے ان سے کہا کہ صدر آصف علی زرداری چاہتے ہیں ریمنڈ ڈیوس کو استثنی دے دیا جائے جس پر شہباز شریف نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہا کہ اگر ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنی حاصل تھا، تو وفاق کو پہلے دن ہی واضح کر نا چاہتے تھا شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس نے گاڑی سے باہر نکل کر بے دردی سے فائرنگ کر کے پاکستانی نوجوانوں کوقتل کیا۔ حکومت پنجاب نے واقعے کی رات کو ہی ریمنڈ کے خلاف مقدمہ درج کروایا لیکن جس کی گاڑی کے نیچے آ کر عباالرحمن ہلاک ہوا۔ اس کے حوالے سے جب امریکی قونصلیٹ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے وفاقی حکومت سے رابطہ کر نے کو کہا۔ جس پر وفاقی حکومت کو پانچ خط لکھے لیکن آج تک وفاقی حکومت سے جواب نہیں ملا۔ شہباز شریف نے استفسار کیا کہ بے دردی سے کسی کا مارنا یا اسلحہ لے کر پھرنا سفارتکاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 55289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/55289/ریمنڈ-ڈیوس-کے-معاملے-پر-دباو-تھ-وزیر-اعلی-پنجاب-شہباز-شریف-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org