QR CodeQR Code

حکومت نے علامہ ناصر عباس کے مطالبات پر فوری عمل نہ کیا تو اسے اپنا بوریا بسترا گول کرنا ہوگا، عدیل عباس

15 Jul 2016 22:48

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنما کا عوام رابطہ مہم کے دوران کہنا تھا کہ 17 جولائی کو پورے ملک کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی خواتین اور بچے سڑکوں پر نکل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنماء سید عدیل عباس زیدی کا کہنا ہے کہ ہمارے حکمران اس قدر بے حس ہیں، کہ انہیں 2 ماہ سے زائد عرصہ تک بھوک ہڑتال پر بیٹھا شخص نظر نہیں آرہا، حکومت اس بے حسی سے اپنا نقصان خود کر رہی ہے، لیہ میں عوام رابطہ مہم کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 17 جولائی کو پورے ملک کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی خواتین اور بچے سڑکوں پر نکل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے، ہم نے مہذب اور پرامن احتجاج کی مثالیں قائم کی ہیں، اور اس ہی طریقہ کار پر چلتے ہوئے اپنی پرامن احتجاجی تحریک کو آگے بڑھا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ضلع لیہ سمیت جنوبی پنجاب کے 8 اضلاع میں خواتین کی ریلیاں نکلیں گی، اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت پر دباو بڑھایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 553205

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/553205/حکومت-نے-علامہ-ناصر-عباس-کے-مطالبات-پر-فوری-عمل-نہ-کیا-اسے-اپنا-بوریا-بسترا-گول-کرنا-ہوگا-عدیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org