0
Saturday 16 Jul 2016 23:33

فوجی بغاوت میں جلاوطن رہنما فتح اللہ گولن ملوث ہیں، ترک صدر

فوجی بغاوت میں جلاوطن رہنما فتح اللہ گولن ملوث ہیں، ترک صدر
اسلام ٹائمز۔ ترک صدررجب طیب اردوان نے ملک میں ہونے والی فوجی بغاوت کا الزام جلاوطن مذہبی رہنما فتح اللہ گولن پر عائد کیا ہے جب کہ فتح اللہ نے الزام کو مسترد کردیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک میں ہونے والی فوجی گروپ کی بغاوت کا الزام خدمت تحریک کے بانی اور جلاوطن معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن پر عائد کیا ہے مگر فتح اللہ گولن نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوئی سازش نہیں کی ہے۔ گولن تحریک کے بانی محمد فتح اللہ گولن ترک اسکالر اور سابق امام ہیں جو ترکی میں خدمت تحریک کے نام سے بھی مشہور ہیں، 21 مارچ 1971 کو ترک حکومت نے فتح اللہ گولن کو لوگوں کے دینی جذبات ابھارنے اور حکومت کے خلاف بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا لیکن 6 ماہ تک جیل میں رہنے کے بعد انہیں عام معافی کے قانون کے تحت رہا دیا گیا، جس کے بعد فتح اللہ گولن پھر سے انقلابی تحریک چلانے لگے۔ 60 سے زائد کتابوں کے مصنف فتح اللہ گولن کے خلاف چند ماہ قبل حکومت وقت کا تختہ الٹنے کے الزام میں ٹرائل بھی شروع کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 553217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش