0
Sunday 17 Jul 2016 01:00

مسلم لیگ نون کی حکومت میں خارجہ پالیسی چلانے کی اہلیت نہیں، بلاول بھٹو زرداری

مسلم لیگ نون کی حکومت میں خارجہ پالیسی چلانے کی اہلیت نہیں، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) میں خارجہ پالیسی چلانے کی اہلیت نہیں ہے اور وہ پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کر رہی ہے۔ مظفر آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں اتنی اہلیت اور دانشمندی نہیں ہے کہ وہ ایسی خارجہ پالیسی بنا سکے جس میں مسئلہ کشمیر کو اہمیت دی گئی ہو۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کی حکومت میں ملک کی کون سی سرحد محفوظ ہے، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پاکستان کے افغانستان اور ایران کے تعلقات کیسے تھے اور آج اسلامی دنیا میں ملک کی کیا حیثیت ہے؟، ان کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ حکومت غریبوں سے ٹیکس اکٹھا کرنے کے علاوہ ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف مظلوم کشمیریوں کے حقوق کی کبھی بات نہیں کریں گے، کیونکہ انہیں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی دوستی عزیز ہے، اس لیے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو مسلم لیگ (ن) کو ووٹ نہیں دینا چاہیے کیونکہ اس کا مطلب نریندر مودی اور ان کی حکومت کو مضبوط بنانا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے جلسے کے شرکاء کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت سے پہلے وادی میں صرف ایک یونیورسٹی تھی اور آج 6 یونیورسٹیاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت قرضوں کے تمام ریکارڈ ٹوڑ چکی ہے اور اس نے میٹرو جیسے مہنگے منصوبے کے علاوہ کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا۔ یاد رہے کہ آزا جموں و کشمیر میں 21 جولائی کو انتخابات ہو رہے ہیں، جس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 553229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش