0
Monday 18 Jul 2016 11:15

اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیمیں بھارتی فوج کے ظلم کا نوٹس لیں، صاحبزاذہ سعید احمد

اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیمیں بھارتی فوج کے ظلم کا نوٹس لیں، صاحبزاذہ سعید احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ف میانوالی کے ضلعی صدر صاحبزاذہ سعید احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید برہان وانی آزادی کشمیر کے سپاہی تھے، انہیں حق کی آواز اٹھانے پر بھارتی فوج نے شہید کیا۔ جے یو آئی میانوالی کے ضعلی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کا خون ضرور رنگ لائیگا، پاکستان اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ لاکھوں بھارتی فوج جبرو تشدد کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں دباسکے، بھارتی ظلم کشمیریوں کی تحریک کو مذید قوت بخشے گا۔ انکا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری طور پر بیگناہ کشمیریوں کی شہادت کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قرارداوں کے تحت انکی سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 553346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش