0
Sunday 17 Jul 2016 17:38

کراچی آپریشن سے شہر میں 80 فیصد دہشتگردی کم ہوئی، رینجرز رپورٹ

کراچی آپریشن سے شہر میں 80 فیصد دہشتگردی کم ہوئی، رینجرز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے سپریم کورٹ کے سامنے اپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کر دی، جس کے مطابق کراچی آپریشن کے باعث شہر میں دہشت گردی کے واقعات میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم كورٹ میں كراچی بدامنی كیس كے دوران پیش كی جانے والی رینجرز کی کارکردگی رپورٹ كے مطابق كراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن 5 ستمبر 2013ء كو شروع كیا گیا اور اس آپریشن كے دوران اب تک 7 ہزار 870 چھاپے مارے گئے، جن میں 6 ہزار 589 ملزمان كو گرفتار كركے ان كے خلاف قانونی كارروائی كی گئی اور پولیس كے حوالے كر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان كے خلاف 4 ہزار 737 کیسز زیر سماعت ہیں، جبكہ اب تک 183 ملزمان كو سزائیں ہوئیں اور 83 بری ہوئے، ان ملزمان میں سے ایک ہزار 308 كی ضمانتیں بھی منظور ہو چكی ہیں۔ سندھ رینجرز كا كہنا ہے كہ چھاپوں كے دوران ملزمان كے قبضے سے 9 ہزار507 ہتھیار، جبكہ 5 لاكھ 3 ہزار 277 راونڈز برآمد كئے گئے۔ رینجرز رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ كراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن كے باعث شہر میں دہشت گردی كی 80، ٹارگٹ كلنگ 75، اغوا برائے تاوان كی 70 اور بھتہ خوری كی واداتوں میں 60 سے 70 فیصد كمی آئی ہے، جبکہ شہر میں مجموعی طور پر امن و امان كی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 553393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش