0
Sunday 17 Jul 2016 17:48

کراچی میں رہائشی عمارت کا ایک حصہ گرنے کے باعث خاتون جاں بحق، 8 افراد زخمی

کراچی میں رہائشی عمارت کا ایک حصہ گرنے کے باعث خاتون جاں بحق، 8 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شاہین کمپلیکس کے قریب پرانی رہائشی عمارت کا ایک حصہ گرگیا، جس کے باعث ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ دیگر افراد کے بھی دبئے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس کے قریب واقع 2 منزلہ پرانی رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، جن میں ابتدائی طور پر 8 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر خاتون جاں بحق ہوگئیں، جبکہ دیگر افراد کوطبی امداد دی جا رہی ہے۔ امدادی کارروائیوں میں اہل علاقہ اور ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا، جبکہ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے کیلئے بھاری مشینری طلب کرلی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 553394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش