QR CodeQR Code

افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق پاکستان کی نئی حکمت عملی

17 Jul 2016 22:58

اسلام ٹائمز: وزارت سیفران کی جانب سے بنائی گئی حکمت عملی کے تحت 20 جولائی کو اسلام آباد میں ایک گرینڈ جرگہ طلب کیا گیا ہے، جس میں افغان قبائل کے سرکردہ عمائدین کے علاوہ افغان وزرا بھی شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے ملک میں موجود افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے، جس کے تحت 20 جولائی کو منعقدہ گرینڈ جرگے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وزارت سیفران کی جانب سے بنائی گئی حکمت عملی کے تحت 20 جولائی کو اسلام آباد میں ایک گرینڈ جرگہ طلب کیا گیا ہے، جس میں افغان قبائل کے سرکردہ عمائدین کے علاوہ افغان وزرا بھی شرکت کریں گے، جرگے میں قبائلی عمائدین کو مہاجرین کی دوبارہ اپنے آبائی وطن واپس بھیجنے کے لیے کردار ادا کرنے کے لئے قائل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین بھی خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین موجود ہیں جن میں اکثریت غیر قانونی طورپرآباد ہیں۔


خبر کا کوڈ: 553454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/553454/افغان-مہاجرین-کی-واپسی-سے-متعلق-پاکستان-نئی-حکمت-عملی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org