0
Sunday 17 Jul 2016 23:58

کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے اقوام متحدہ غیر جانبدارانہ کردار ادا کرے، مولانا امین انصاری

کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے اقوام متحدہ غیر جانبدارانہ کردار ادا کرے، مولانا امین انصاری
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی کی زیر صدارت بھارتی جارحیت کے خلاف منعقدہ احتجاجی اجلاس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے اقوام متحدہ کردار ادا کرے، بھارتی جارحیت کے خلاف نریندر مودی حکومت کا ہر سطح پر محاسبہ کیا جانا چاہیئے، کشمیر کمیٹی کا کردار مایوس کن رہا ہے، جنرل راحیل شریف بھارتی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف عوامی امن فورس تشکیل دیں، علماء محراب و منبر سے کشمیری مسلمانوں پر انسانیت سوز وحشیانہ سفاکانہ قیامت خیز بھارتی مظالم کے خلاف بیداری پیدا کریں، اقوام متحدہ بھارتی رکنیت معطل کرے، نواز حکومت کی خاموشی معنی خیز و تشویش ناک ہے۔ اجلاس سے علامہ عبداللہ غازی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مفتی محمد بخاری، علامہ علی کرار نقوی، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، ایس ایم نقی، سفیر امن جاوید اختر کربلائی، مولانا جعفر الحسن تھانوی، علامہ روشن دین الرشیدی، علامہ عبداللہ جونا گڑھی، سید رضی حیدر رضوی، علامہ شہزاد احمد سلفی، اے اے فریدی و دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 553463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش