0
Monday 18 Jul 2016 01:25

اوکاڑہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے 2 دہشتگردوں کا تعلق لال مسجد سے تھا

اوکاڑہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے 2 دہشتگردوں کا تعلق لال مسجد سے تھا
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ ہفتے اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والے ان دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں بھارتی ساختہ اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا تھا، جس میں کلاشنکوف، بارودی مواد، راکٹ لانچر اور ڈیٹونیٹر شامل تھے۔ ہلاک ہونے والے ان دہشت گردوں کی شناخت عامر حبیب، سعید الرحمان، سمیع، یاسب الرحمان کے ناموں سے ہوئی تھی اور ان کا تعلق شانگلہ، بنوں، ہنگو اور اٹک سے بتایا گیا تھا۔ اس پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے یاسب الرحمن اور سعید الرحمن کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ دونوں لال مسجد کے خطیب مولوی عبدالعزیز کے ملازم تھے۔ یاسب الرحمن مولوی عبدالعزیز کا محافظ جبکہ سعید الرحمن جامعہ حفصہ کا تنخواہ دار ملازم تھا۔ بعض رپورٹس کے مطابق مختلف وارداتوں میں ان دونوں دہشت گردوں کا نام سامنے آنے پر جب پولیس اور حساس اداروں نے لال مسجد کی انتظامیہ سے دونوں سے متعلق پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کیا تو انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ دونوں لاپتہ ہیں۔ اب شناخت ہوجانے کے بعد مولوی عبدالعزیز کے گروہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پولیس مقابلے میں ان دہشت گردوں کی ہلاکت کے خلاف وہ سپریم کورٹ سے رجوع کریگا۔
خبر کا کوڈ : 553471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش