0
Monday 18 Jul 2016 08:37

فیصل آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام خواتین کی احتجاجی ریلی

فیصل آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام خواتین کی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف نکالی گئی ریلی میں شریک خواتین نے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد شعبہ خواتین کی رہنما فرحانہ گلزیب علی کی قیادت میں خواتین اور بچوں کی بڑے تعداد نے فیصل آباد کے ضلع کونسل سے گھنٹہ گھر چوک تک مارچ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کو روکے اور عوام کو تحفظ فراہم کرے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا رکھا ہے اور اپنے مطالبات کے حق میں ملک کے دوسرے شہروں میں بھی احتجاج جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 553499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش