QR CodeQR Code

وطن عزیز پاکستان کا اسلامی تشخص مٹانے کی سازش ناکام بنادینگے، پیر ولی اﷲ شاہ بخاری

18 Jul 2016 10:19

اسلام ٹائمز: لاہور میں کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت علما کا کہنا تھا کہ یہودی و قادیانی لابی گہری سازش کے تحت پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانے کیلئے آئین کی اسلامی شقوں کو غیر فعال بنانے اور ختم نبوت و ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ کو غیر موثر بنانے پر تلی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام تمام مکاتب فکر کے علما اور رہنماؤں کا اہم مشترکہ اجلاس مشائخ سیکرٹریٹ شالیمار روڈ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت الحاج پیر ولی اﷲ شاہ بخاری صدر علما و مشائخ اہلسنت نے کی۔ علامہ ممتاز اعوان سمیت اہل سنت علما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہودی و قادیانی لابی گہری سازش کے تحت پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانے کیلئے آئین کی اسلامی شقوں کو غیر فعال بنانے اور ختم نبوت و ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ کو غیر موثر بنانے پر تلی ہے، لیکن ہم ایسی ہر سازش کو ملیامیٹ کر دینگے۔


خبر کا کوڈ: 553516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/553516/وطن-عزیز-پاکستان-کا-اسلامی-تشخص-مٹانے-کی-سازش-ناکام-بنادینگے-پیر-ولی-اﷲ-شاہ-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org