0
Monday 18 Jul 2016 17:30
چور کبھی کسی دوسرے چور کو گرفتار نہیں کرتا، ہم اقتدار میں آکر ایک غیر جانبدار سیل بنائیں گے

جب تک نواز شریف کا احتساب نہیں ہوگا، پاکستان سے کرپشن ختم نہیں ہوگی، عمران خان

جب تک نواز شریف کا احتساب نہیں ہوگا، پاکستان سے کرپشن ختم نہیں ہوگی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جس ملک کا سربراہ کرپٹ ہو وہاں ترقی نہیں ہوسکتی، عوام کو 21 جولائی کو اپنے مستقبل کو روشن کرنے کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالنا ہوگا، بار بار آزمائے ہوئے لوگوں کی بجائے نئے لوگوں کو موقع دیں، باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ حضور اکرمؐ کا فرمان تھا کہ مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کرپشن اس وقت ختم ہوگی جب آزاد کشمیر میں احتساب کا عمل شروع ہوگا، پٹواریوں کو پکڑ کر کرپشن ختم نہیں ہوگی، یہ اس وقت ختم ہوگی جب نواز شریف کا احتساب ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے اپنے سمدھی اسحاق ڈار پر بھی کرپشن کے کیسز ہیں، لیکن نواز شریف نے ان کے کیسز بھی ختم کروا دیئے، انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر سب کا احتساب کریں گے ، سب سے پہلے میں اپنا حساب کروں گا اور کسی کو معافی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کبھی چور کسی دوسرے چور کو گرفتار نہیں کرتا، ہم اقتدار میں آکر ایک غیر جانبدار سیل بنائیں گے، جو سب کا احتساب کرے گا، ہم اقتدار میں آکر سکول بنائیں گے، سڑکیں بھی بنیں گی اور ترقی کا عمل شروع ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں بہترین بلدیاتی الیکشن کروائے۔ تیس فیصد فنڈز ہم نے بلدیات کے شعبے کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹس کو کی وجہ سے ملک میں احتساب کا عمل مکمل نہیں ہوسکتا، میں آج وعدہ کرتا ہوں کہ میں سب کو انصاف دلائوں گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل یہ بیان دے کر تنقید کی زد میں ہیں کہ پاکستان میں فوج آئی تو لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے، آج باغ، آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پھر اپنی بات دہرائی اور کہا کہ وہ پھر کہتے ہیں کہ ترکی میں اردوغان کی جگہ نواز شریف ہوتے تو فوجی بغاوت کامیاب ہوجاتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا سربراہ چوری کرتا ہے وہاں اوپر سے نیچے تک نظام تباہ ہوجاتا ہے، بار بار آزمائی ہوئی جماعتوں کو ووٹ ڈالیں گے تو تبدیلی نہیں آئے گی، براردریوں، رشتہ داریوں اور دوستیوں سے باہر نکلو، نظریئے کو ووٹ دو، اگر پرانی جماعتوں نے آپ کے حالات تبدیل کرنے ہوتے تو اب تک تبدیل ہوچکے ہوتے، پاکستان مین کرپشن ختم نہیں ہوگی جب تک نواز شریف کا احتساب نہیں ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ نیب 16 سال سے چھوٹے چھوٹے لوگوں کو پکڑ رہی ہے لیکن حکمرانوں کو چھوڑا ہوا ہے، نیب میں نواز شریف کے خلاف 13 کیسز ہیں، لیکن انہیں کوئی نہیں سنتا، اسحاق ڈار کا نیب میں 45 صفحات پر مشتمل منی لانڈرنگ کرنے کا اعترافی بیان موجود ہے، نواز شریف نے انتخابات سے پہلے کہا تھا کہ زرداری کا پیٹ پھاڑ کر قوم کی دولت واپس لوں گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے زرداری صاحب کے خلاف احتساب نہیں کیا کیونکہ چور چور کا احتساب نہیں کرسکتا، تحریک انصاف کی حکومت آئی تو عمران خان سے احتساب شروع ہوگا، نواز شریف ہندوستان گئے تو حریت رہنماؤں سے نہیں ملے لیکن نواز شریف اپنے بیٹے کے بزنس پارٹنر سے ملے۔
خبر کا کوڈ : 553684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش