0
Monday 18 Jul 2016 20:49

پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے، میاں سہیل احمد

پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے، میاں سہیل احمد
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة ملتان کا بڑا قافلہ یکجہتی کشمیر کارواں میں شرکت کے لاہور روانہ ہوگیا۔ قافلے میں شہر بھر سے جماعة الدعوة کے ذمہ داران و کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ جس کی قیادت جماعة الدعوة ملتان کے ضلعی مسئول میاں سہیل احمد کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کارواں میں طلبائ، وکلائ، تاجروں اورسول سوسائٹی سمیت دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شریک ہیں۔گاڑیوں، بسوں، کاروں، ویگنوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل کشمیر کارواں کے شرکاء صبح گیارہ بجے مسجد شہداء پہنچیں گے جہاں ہونے والے جلسہ سے ملک بھر کی مذہبی، سیاسی وکشمیری قیادت خطاب کرے گی جس کے بعد کارواں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ تحریک آزادی جموں کشمیر کارواں کی طرف سے وسیع پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں۔ 19 جولائی کو مسجد شہداء لاہور سے عظیم الشان کارواں نکالا جائے گا، جو 20 جولائی کو اسلام آباد پہنچے گا، جہاں ایک بڑا جلسہ عام منعقد ہوگا۔ جس میں ملک بھر کی سیاسی، مذہبی و کشمیری قیادت سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ جماعة الدعوة ملتان کے مسئول میاں سہیل احمد کا کہنا ہے کہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بدترین بھارتی مظالم کے خلاف رائے عامہ کی ہمواری کے لیے جماعة الدعوة کی تحریک جاری ہے۔ کشمیریوں سے ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ کی نسبت سے استوار ہے۔ پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعة الدعوة ملک گیر سطح پر تحریک چلاکر کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف رائے عامہ ہموار کر رہی ہے۔ حکومت بھی بیانات سے آگے نکل کر کشمیری مسلمانوں کی پشتیبان بنے اور مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا راستہ روکے۔
خبر کا کوڈ : 553693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش