0
Monday 18 Jul 2016 23:20

عبدالستار ایدھی محسن انسانیت تھے، آغا رضا

عبدالستار ایدھی محسن انسانیت تھے، آغا رضا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے معروف اور ہر دل عزیز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سکریٹریٹ سے جاری شدہ بیان میں افسوس کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ عبدالستار ایدھی محسن انسانیت تھے۔ انہوں نے رہتی دنیا تک خدمت انسانیت کی بہترین مثال ہمارے سامنے پیش کر دیا ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور ایم پی اے آغا رضا نے کیا، انہوں مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی نے اپنے خدمات سے دنیا کو یہ دیکھا دیا کہ انسان اگر خدمت کا جذبہ رکھتا ہو اور اللہ کی مدد اسے حاصل ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اسکے آگے دیوار کھڑی نہیں کر سکتی اور انسان تمام مشکلات کا سامنا کر سکتا ہے۔ اگر خدمت کا یہی جذبہ ہمارے رہنماؤں اور پارلیمانی لیڈروں میں بھی پیدا ہو جائے تو ملک کو ترقی یافتہ ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ بیان میں ایم پی اے آغا رضا نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ خدمت ہمارا نصب العین ہے، معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے اپنا کردار پوری طرح ادا کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 553731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش