0
Monday 18 Jul 2016 23:52

سینیٹ میں پیپلزپارٹی کا قومی احتساب بل 2015ء کثرت رائے سے مسترد

سینیٹ میں پیپلزپارٹی کا قومی احتساب بل 2015ء کثرت رائے سے مسترد
اسلام ٹائمز۔ نیب کو صوبوں میں کاروائیوں سے روکنے سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کا ترمیمی بل سینٹ میں کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیا۔ سینٹ نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آٹھ جولائی کو ایدھی ڈے قرار دینے کی سفارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق، نیب کو صوبوں میں کام روکنے سے متعلق پاکستان پیپلزپارٹی کا قومی احتساب ترممی بل 2015ء سینیٹ میں مسترد کر دیا گیا۔ سینیٹر تاج حیدر نے بل ایوان میں پیش کیا تو تحریک انصاف نے بل کو مسترد کرانے میں روائتی سیاسی حریفوں نون لیگ اور جے یو آئی کا ساتھ دیا۔ جس کے باعث ایک ووٹ کی کمی سے بل مسترد ہوگیا۔ بل کے حق میں تئیس جبکہ مخالف میں بائیس ووٹ آئے۔ تاج حیدر کا کہنا تھا کہ صوبوں میں انسداد کرپشن کے محکمے موجود ہیں۔ نیب صوبوں میں کاروائی نہ کرے۔ وزیرقانون زاہد حامد نے جواب دیا کہ کرپشن کے معاملے پر قانون سازی وفاق کا حق ہے۔ قائد ایوان راجا ظفرالحق کی معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرارداد میں عبدالستارایدھی کی انسانیت کے لیے خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا گیا۔ قرارداد میں آٹھ جولائی کو قومی سطح پر ایدھی ڈے منانے کی تجویز بھی دی گئی۔ اجلاس میں معروف قوال امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے بھی قرارداد منظور کی گئی۔ قراداد میں وفاقی اور سندھ حکومت پر زور دیا گیا کہ امجد صابری کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد مذمت بھی منظور کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 553740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش