0
Friday 18 Feb 2011 22:22

صدر،وزیراعظم،آرمی چیف ملاقات،ریمنڈ ڈیوس کیس پر غور،مکمل ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق

صدر،وزیراعظم،آرمی چیف ملاقات،ریمنڈ ڈیوس کیس پر غور،مکمل ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر آصف زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ایوان صدر میں ملاقات، ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر مکمل ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے میڈیا کو بتایا کہ ملاقات میں سلامتی کے امور اور دہشت گردی کیخلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ قومی سلامتی اور اسٹریٹیجک مفادات کو کسی صورت داوٴ پر نہیں لگنے دیں گے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر عدالتی عمل مکمل ہونے کا انتظار کیا جائے۔ سیاسی و عسکری قیادت نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر حکومتی اداروں میں مکمل ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
خبر کا کوڈ : 55397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش