0
Tuesday 19 Jul 2016 21:32

ایم کیو ایم کے بزرگ رہنما شعیب بخاری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

ایم کیو ایم کے بزرگ رہنما شعیب بخاری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی شعیب بخاری طویل علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ تفصلات کے مطابق شعیب بخاری طویل عرصے سے علیل اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جنہیں جمعہ کے روز وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، جہاں آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ شعیب بخاری کا شمار پارٹی کے سینئر ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا، جو سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے علاوہ لیبر منسٹر اور ترقی و منصوبہ بندی کے وزیر بھی رہ چکے تھے۔ 2008ء سے 2013ء کے درمیان انہوں نے بطور بیورو آف سپلائی اینڈ پرائز کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ 2013ء کے عام انتخابات میں خرابی صحت کے باعث انہیں پارٹی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ شعیب بخاری متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے علاوہ لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 554009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش