QR CodeQR Code

قائدین اہلسنت پر تشدد کی روش کو ختم نہ کیا گیا تو پورے ملک کی شاہراہیں مال روڈ بنا دیں گے، حافظ حبیب اﷲ سیالوی

20 Jul 2016 14:06

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک صراط مستقیم کے رہنما کا کہنا تھا کہ مفتی خادم حسین رضوی سے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہیں، قائدین کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے، تو ضلع کونسل چو ک میں دھرنا دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک صراط مستقیم فیصل آباد کے ضلعی صدر حافظ حبیب اللہ سالوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد اور مدارس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ مفتی خادم حسین رضوی سے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہیں، قائدین کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے، تو ضلع کونسل چو ک میں دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس گردی سے آواز حق کو دبایا نہیں جا سکتا۔ تحریک صراط مستقیم کے ضلعی امیر حافظ حبیب اﷲ سیالوی نے تحریک لبیک یارسول اﷲ ﷺ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ اگر قائدین اہلسنت پر تشدد کی روش کو ختم نہ کیا گیا، تو پورے ملک کی شاہراہیں مال روڈ بنا دیں گے۔ اس موقع پر مفتی اشفاق باجوہ، وحید احمد قادری، مولانا شاہد مدنی و دیگر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 554069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/554069/قائدین-اہلسنت-پر-تشدد-کی-روش-کو-ختم-نہ-کیا-گیا-پورے-ملک-شاہراہیں-مال-روڈ-بنا-دیں-گے-حافظ-حبیب-اﷲ-سیالوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org