0
Tuesday 19 Jul 2016 17:50

امریکہ جامع ایٹمی معاہدے کے تحت اپنے تمام وعدے پورے کرے، جواد ظریف

امریکہ جامع ایٹمی معاہدے کے تحت اپنے تمام وعدے پورے کرے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ جامع ایٹمی معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر عمل کرے۔ تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی کانگریس میں ایران مخالف بل پیش کرنے کا مقصد دنیا کو ایران کے ساتھ لین دین سے ڈرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ دنیا کو یہ باور کرایا جائے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ عام طور پر امریکی کانگریس کی اس قسم کی حرکات پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ اس طرح کے بل سینیٹ میں منظور نہیں ہوسکتے اور اگر منظور ہو بھی گئے تو صدر براک اوباما انہیں ویٹو کر دیں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے یہ بات زور دیکر کہی کہ حکومت امریکہ، جامع ایٹمی معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر عمل کرے اور اس بات کی اجازت نہ دے کہ کانگریس کے بل اس معاہدے پر عملدرآمد میں آڑے آجائیں۔
خبر کا کوڈ : 554071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش