0
Wednesday 20 Jul 2016 10:15

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں پر مظالم کیخلاف آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں پر مظالم کیخلاف آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے قتل و غارت کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ شہر شہر ریلیاں اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ دفاتر میں سرکاری ملازمین سیاہ پٹیاں باندھ کر پہنچے۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر کو کسی بھی طرح بھارت کا داخلی مسئلہ تسلیم نہیں کیا جا سکتا، آج پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یہ عزم دہرا رہی ہے کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں وہ کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ ہے۔ نہتے کشمیریوں کے قتل و غارت کے خلاف پاکستان میں شہر شہر، گلی گلی ریلیاں اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ سیمینار بھی منعقد کیے جائیں گے۔ ملک کے مختلف شہروں میں سرکاری ملازمین نے سیاہ پٹیاں باندھ کا دفاتر میں حاضری دی اور کشمیری بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاکستانی سفارت خانوں میں بھی یوم سیاہ کی مناسبت سے خصوصی تقریبات ہو رہی ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی مختلف ممالک میں اقوام متحدہ کے دفاتر کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر کو کسی بھی طرح بھارت کا داخلی مسئلہ تسلیم نہیں کیا جا سکتا، بھارت یہ بات سمجھ لے کہ وہ اب نہ تو لوگوں کے ذہنوں پر تالے لگا سکتا ہے نہ ہی ان کی آواز دبا سکتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم اور درجنوں نہتے کشمیریوں کی شہادت پر وفاقی کابینہ نے 20 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 554082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش